حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میںزیر تعمیر عمارت منہدم ۔ 6 مزدور زخمی

   

حیدرآباد۔/27 فروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی۔ اس حادثہ میں تقریباً 6 افراد زخمی ہوگئے جو مزدور ہیں۔ ملبہ سے مزدوروں کو نکال کر مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ اطلاع پر پولیس کیمپس پہنچ گئی اور یونیورسٹی حکام نے بھی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میںانتظامی بلڈنگ کی توسیع کا کام جاری ہے۔ بتایا گیا کہ زیر تعمیر عمارت کے پلرس اور سلاب اچانک منہدم ہوگئے۔ کنکریٹ سلاب منہدم ہونے سے ملبہ کی زد میں آکر مزدور زخمی ہوگئے۔ پولیس و یونیورسٹی حکام مصروف تحقیقات ہیں۔ع