حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد سے دہلی جانے کی کوشش کرنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 3 مریضوں کو قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن پر راجدھانی ایکسپریس سے اتار دیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے انہیں گھر پر ہی بند رہنے کی ہدایت دی تھی لیکن یہ 3 مریض حیدرآباد سے دہلی جانے کے لیے راجدھانی ایکسپریس ٹرین میں سوار ہوئے ۔ مسافرین نے ان کے ہاتھوں پر قرنطینہ ( گھر پر رہنے کا اسٹامپ ) مہر دیکھا اور ریلوے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس اور میڈیکل عہدیداروں نے 3 مسافروں کی جانچ کی اور انہیں ایم جی ایم ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 مریضوں میں سے ایک جوڑا ہے جنہیں ڈاکٹرس نے حیدرآباد میں گھروں میں ہی بند رہنے کا مشورہ دیا تھا ۔ کورونا وائرس کے مثبت ٹسٹ کے بعد ان کا علاج چل رہا تھا ۔ ٹرین میں ساتھی مسافرین نے قاضی پیٹ پر چین کھینچ کر ٹرین کو روک دیا اور پولیس نے انہیں دواخانہ منتقل کیا جس کے بعد ٹرین کے کمپارٹمنٹ کو صاف کروایا گیا ۔۔