حیدرآباد : جیسے جیسے لوک سبھا کے انتخابات قریب آرہے ہیں مودی حکومت کے کارکنوں او رمودی بھکتوں میں ایک طرح کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے ۔ اور کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں جو نریندر مودی کیلئے ووٹ کی اپیل نہ کریں ۔ اسی طرح کا ایک واقعہ شہر میں دیکھنے میںآیا ۔ شہر میں ایک مودی کی حمایت کرنے والے ایک شخص نے اپنے بیٹے کی شادی کے کارڈ پر نریندر مودی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔
ذرائع کے مطابق ۶۸؍ سالہ ریٹائرڈ الیکٹرک کنٹراکٹر سبھاش راؤ کشن راؤ ینڈے نے اپنے بیٹے کی شادی کے کارڈ پر لکھا یا کہ ’’ ہماری شادی کا تحفہ یہ ہے کہ آپ ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات میں مودی جی کو ووٹ دیں ۔‘‘ یہ شادی۲۱ ؍ فروری کو منعقد ہونے والی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیٹے مکیش کی شادی پر کئی سارے لوگوں کو دعوت دی ہے ۔ مسٹر سبھاش راؤ نے میڈیا کو بتایاکہ ان کا بیٹا بھی مودی کا حمایتی ہے ۔ او رشادی کے کارڈ پر مودی جی کیلئے ووٹ کی اپیل ڈلوانے کی اس کی بھی خواہش تھی ۔
ہم نے یہ رقعہ ایک ہزار کی تعداد میں چھپوائے ہیں ۔ واضح رہے کہ مسٹر سبھاش راؤ نے پچھلے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی راجندر نگر کے ٹی آر ایس امیدوار ٹی پرکاش گوڑ کیلئے مہم چلائی تھی ۔ بعد ازاں پرکاش گوڑ کو کامیابی حاصل ہوئی ۔