حیدرآباد: شوہر نے بیوی او ربچہ کا قتل کردیا۔

,

   

حیدرآباد: شہر میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک آدمی نے اپنی بیوی اور بچہ کو جان سے مارڈالا۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کا رہنے والا راجیش جو اپنی بیوی او رچھوٹے بچہ کے ساتھ جاریہ مہینہ کے ۰۱/ تاریخ کو شہر منتقل ہوا تھا۔ اس کی بیوی کا نام ارمیلا اوربیٹے کا نام کشن بتایا گیا۔ کچھ دن بعد ارمیلا کے بہن چندا اور اس کا شوہر دیپک بھی یہیں رہنے کی غرض سے حیدرآباد آگیا۔ یہ دونوں فیملی صنعت نگر میں ایک فلیٹ کرائے سے لے کر رہنے لگے۔

او رچندا نے ایک کیمیکل فیکٹری میں کام کرنے لگی جبکہ دیپک آٹوچلاکر روزی کمانے لگا۔ اتوار کے روز چندا اور اس کا شوہر اپنے اپنے کام پر چلے گئے۔ ارمیلا او رراجیش او ران کا بیٹا گھر پر ہی تھے۔ جب دیپک دوپہر کے کھانے کیلئے گھر آیا تو دروازہ باہر سے بند تھا۔ دیپک نے پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑ کر اندرداخل ہوا۔ گھر کے اندر کے حالات دیکھنے کے بعد اس کے ہوش اڑگئے۔ ارمیلا زمین پر پڑی ہوئی ہے اور اس سے خون بہہ رہا ہے۔ کشن بھی مردہ حالت میں پایا گیا۔ چندا نے مقتولہ ارمیلا کے شوہر راجیش پر اس قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ چندا نے بتایا کہ میری بہن راجیش کی دوسری بیوی تھی۔ راجیش کی پہلی بیوی اس کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ راجیش مفرور بتایا جاتا ہے۔