حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے دوران خواتین کے خصوصی پولنگ مراکز 

,

   

حیدرآباد: مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے دوران خواتین کے لئے خصوصی پولنگ سنٹر قائم کرنے الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کی کہ ہر اسمبلی حلقہ جات میں پولنگ مراکز قائم کئے جائیں ۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے یقین دہائی کروائی کہ پولنگ مراکز پر خواتین کیلئے خصوصی پولنگ بوتھس قائم کئے جائیں گے۔ ان مقامات پر سرکاری عہدیدار بھی خواتین ہی ہوں گی ۔ اس طرح کی خصوصی مراکز ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران بھی کئے گئے تھے۔