کم سے کم 12 روپئے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 75 روپئے ہوگا
حیدرآباد ۔ 15۔ مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل سے سفر کرنے والے مسافرین کو 17 مئی سے اضافی چارجس ادا کرنے ہوں گے کیونکہ میٹرو ریل حکام نے چارجس میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ میٹرو ریل میں سفر کرنے کیلئے اقل ترین کرایہ کو 10 روپئے سے بڑھاکر 12 روپئے کردیا گیا ہے جبکہ اعظم ترین کرایہ 60 روپئے بڑھاکر 75 روپئے کردیا گیا ہے۔ نئے چارجس پر 17 مئی سے عمل آوری ہوگی۔ اضافی چارجس کے تحت ابتدائی دو اسٹیشنوں کیلئے 12 روپئے کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ 2 تا 4 اسٹیشنوں کا کرایہ 18 روپئے رہے گا۔ 4 تا 6 اسٹاپ کیلئے 30 روپئے ، 6 تا 9 اسٹاپ کیلئے 40 روپئے ، 9 تا 12 اسٹاپ کیلئے 50 روپئے ، 12 تا 15 اسٹاپ کیلئے 55 روپئے ، 15 تا 18 اسٹاپ کیلئے 60 روپئے ، 18 تا 21 اسٹاپ کیلئے 66 روپئے ، 21 تا 24 اسٹاپ کیلئے 70 روپئے اور 24 اسٹاپ سے زائد سفر پر 75 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ 1