حیدرآباد میں 12 شی موبائل الیکٹرک ٹائیلٹس کا آغاز

   


حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت کے سیف سٹی پراجکٹ کے تحت گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں 12 شی موبائل الیکٹرک ٹائیلٹس کو شروع کیا گیا ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ خصوصی طور پر خواتین کے لیے یہ موبائل ٹائیلٹس پولیس کی جانب سے حال میں انہیں آپریشن اینڈ مینٹیننس کے لیے حوالہ کیا گیا ۔ یہ موبائل ٹائیلٹس کارپوریشن کے تمام چھ زونس میں فراہم کئے گئے ہیں ۔ جس میں سکندرآباد میں ( 3 موبائل ٹائیلٹس ) ، ایل بی نگر ( 3 ) ، خیریت آباد ( 2 ) ، چارمینار ( 2 ) ، سیری لنگم پلی ( 1 ) اور کوکٹ پلی میں (1 ) ۔ یہ موبائل ٹائیلٹس ہجوم کے مقامات کے قریب ہوں گے ۔ جیسے ریلوے اسٹیشنس ، بس ڈپوز اور سیاحتی مقامات ۔۔