حیدرآباد میں 2000 ایکڑ پر اربن یکو پارک

   

حیدرآباد ۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی حکومت کا منصوبہ گچی باؤلی کنچہ میں دو ہزار ایکرس اسٹریچ پر دنیا کا ایک بڑا یکو پارک قائم کرنے کا ہے اور حکومت اس مقصد کیلئے عالمی سطح کے ماہرین کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اس پراجکٹ کی تکمیل کرے گی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم اس کیلئے دنیا بھر سے ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے اور کہا کہ اس کے ماسٹر پلان کو قطعیت دینے سے قبل ماہرین کی ایک کمیٹی دنیا بھر میں اس طرح کے پراجکٹس کی اسٹڈی کرے گی۔ اس سے متعلق گورننگ کونسل۔ جو ماحولیاتی سائنسدانوں، جہدکاروں، طلبہ، ماہرین تعلیم اور کنزرویشنسٹس پر مشتمل ہوگی۔ اس پراجکٹ ایڈمنسٹریشن کی نگران ہوگی۔ یکوپارک کا ڈیزائن ایک مائیکرو۔ یکوسسٹم اپروچ کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جائے گا۔ ریاستی حکومت چینج، آرگ پر ایک پٹیشن کا آغاز کرتے ہوئے اربن پارک کیلئے عوام کی تائید و حمایت حاصل کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پٹیشن کا ٹائیٹل ہوگا۔ ’’جنگلات، جھیلوں اور گرینری کے تحفظ کیلئے یونیورسٹی آف حیدرآباد کو نئی جگہ قائم کریں‘‘۔ اس کے بعد سیوسٹی فارسٹ گروپ کی جانب سے اسی پلیٹ فارم پر ایک آن لائن پٹیشن شروع کیا جائے گا جس کیلئے ایک لاکھ سے زیادہ دستخط ہوئے ہیں۔ سماجی جہدکاروں، مقامی افراد اور طلبہ کے حمایتی احتجاجی مظاہروں میں کنچہ گچی باؤلی میں جنگل کی کٹوائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا جسے احتجاجیوں کے مطابق درختوں کی حالیہ کٹوائی کے باعث یکولوجیکل نقصان ہوا ہے۔ رابطہ پر، یونیورسٹی آف حیدرآباد کے عہدیداروں نے کہا کہ انہیں ہنوز کوئی آفر موصول نہیں ہوا ہے۔ ’’اگر ہمیں اس طرح کا کوئی آفر موصول ہوتو اسے ایگزیکیٹیو کونسل میں رکھا جائے گا جو اس سے متعلق فیصلہ کرے گی‘‘۔ طلبہ یونین نے کہا کہ 1600 ایکر سے زائد کے بدلے میں 100 ایکر کوئی مناسب معاملت نہیں ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کی طلبہ یونین کے صدر اومیش امبیڈکر نے کہا کہ ’’وہ اسے جیسا ہے ویسا ہی رہنے کیوں نہیں دے سکتے ہیں۔ ہم ہماری زمین اور یونیورسٹی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم ایسا آسانی سے ہونے نہیں دیں گے‘‘۔
مجوزہ یکو پارک کا مقصد
ایک ماحولیات سیاحتی مقام فراہم کرنا ہے
راجیو پارک ان سے بڑا ہوگا
l سنٹرل پارک
نیو پارک 843 ایکرس
l ریجنٹس پارک لندن
410 ایکرس
Vancouver میں اسٹینلی پارک
1000 ایکرس ۔
پیرس میں
Bois de Boulogne
2000 ایکرس
اربن پارک میں ہوں گے
l بٹر فلائی گارڈن
l ٹرٹل پارک
l لیکس اینڈ راک فارمیشنس
l ایگزاٹک فارسٹ فلورا
l واکنگ ٹرئیکس
l سائیکلنگ ٹریکس
l اوپن ایرجم
l برڈ پارک