122 طلبہ کو دوسری قسط جاری کی گئی
حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) اقلیتی بہبود کے بجٹ کی اجرائی کے بعد بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی امیدواروں کیلئے اوورسیز اسکالر شپس کی اجرائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ تعلیمی سال 2020-21 کے تحت حیدرآباد میں پہلے مرحلہ میں 120 طلبہ کو اسکالر شپ کی پہلی قسط ادا کی گئی تھی۔ مزید بجٹ کی اجرائی کے بعد جملہ 343 طلبہ کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوچکی ہے۔ دوسری قسط کی رقم 122 طلبہ کو جاری کی گئی اور مزید بجٹ کی آمد پر باقی طلبہ کو بھی دوسری قسط کی رقم جاری کردی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ 2021-22 میں 182 طلبہ کو اسکالر شپ کی اجرائی باقی ہے۔ درکار بجٹ کے تحت مذکورہ امیدواروں کیلئے فضائی کرایہ کی رقم کی اجرائی ممکن ہے۔
