حیدرآباد میں اقلیتی فینانس کارپوریشن کی سبسیڈی اسکیم کے امیدواروں کا انتخاب

   

حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن سے بینک سے مربوط سبسیڈی اسکیم کے حیدرآباد میں استفادہ کنندگان کے انتخاب کیلئے ضلع سطح کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 21 مارچ کو منعقد ہوگا۔ ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر حیدرآباد کے بموجب ضلع کلکٹر حیدرآباد جو ضلع سلیکشن کمیٹی کے صدرنشین ہیں سال 2022-23 کیلئے معاشی امدادی اسکیم کے تحت اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے زمرہ 1 اور زمرہ 2 کے سلسلہ میں جو ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اس سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ سبسیڈی کی منظوری کیلئے DIP سسٹم کے ذریعہ مستحقین کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ضلع سلیکشن کمیٹی کا 21 مارچ صبح 11 بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے اور شام 5 بجے تک حج ہاوز نامپلی میں میڈیا کی موجودگی میں سلیکشن عمل میں آئے گا۔ واضح رہے کہ بینک سے مربوط سبسیڈی اسکیم کیلئے اقلیتی آبادی کے اعتبار سے ہر ضلع کا علحدہ ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر ضلع میں مقررہ ٹارگٹ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں لہذا ضلع سلیکشن کمیٹیوں کو DIP طریقہ کار کے ذریعہ استفادہ کنندگان کے انتخاب کی ہدایت دی گئی ہے۔ر