حیدرآباد میں ایشیاء کی بڑی مارکٹ قائم ہوگی : نرنجن ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے کہا کہ کوہیڈا میں نئی اگریکلچر مارکٹ بیوپاریوں اور کسانوں کے لیے تمام انفراسٹرکچر اور سہولتوں کے ساتھ قائم ہوگی ۔ یہ مارکٹ ایشیا میں سب سے بڑی مارکٹ ہوگی جو 199 ایکرس پر ہوگی اسے زائد از 403 کروڑ روپئے مصارف سے تعمیر کیا جائے گا ۔ شیڈس کی تعمیر 48.71 ایکرس پر کی جائے گی اور اس میں تمام بشمول کمیشن ایجنٹس کے لیے شاپس ہوں گے ۔ کولڈ اسٹوریج کی تعمیر 16.50 ایکر پر کی جائے گی ۔ پھلوں کی برآمدات کے لیے 11.76 ایکر پر ایک ایکسپورٹ زون اور 56.54 ایکرس کی سڑکیں ہوں گی ۔
اس میں 11.92 ایکرس پر پارکنگ سہولت بھی ہوگی ۔ وزیر زراعت نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی منظوری کے ساتھ اس کے تعمیری کام شروع کئے جائیں گے ۔۔