16 مانسون سیفٹی ٹیموں کی تشکیل ، مین ہول کا ڈھکن نکالنے پر کریمنل مقدمات
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس نے موسم برسات کے دوران سیوریج اوور فلو اور سڑکوں پر ٹھہرے رہنے والے عوامی مسائل کی یکسوئی اور عوام کی حفاظت کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ اس کے لیے مانسون سیفٹی ٹیموں اور گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر واٹر ورکس دانا کشور نے کہا کہ موسم برسات میں 16 مانسون سیفٹی ہمیشہ عوام کو دستیاب رہیں گے ۔ ایک ٹیم میں 5 ارکان شامل رہیں گے ۔ ان ٹیموں کے لیے گاڑیاں ہمیشہ تیار رہیں گی جہاں بھی بارش کا پانی جمع ہوگا یہ ٹیمیں فوری وہاں پہونچ کر پانی کی نکاسی کریں گے ۔ ان گاڑیوں میں جنریٹر پر مشتمل ڈی موٹر موجود رہیں گی ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے پانی جمع ہونے کے جن 211 مقامات کی نشاندہی کی ہے ۔ ان مقامات پر نظر رکھی جائے گی ۔ دانا کشور نے کہا کہ پہلے تیار کردہ منصوبہ کے تحت زیر زمین علاقوں میں جہاں پانی جمع ہوجاتا ہے وہاں کے مین ہولس کو سیفٹی گرلس لگائے گئے ہیں ۔ مین ہول کے ڈھکن نکالنا حیدرآباد واٹر ورکس کے سیکشن 74 کے تحت جرم ہے اگر کوئی مین ہول کے ڈھکن نکالتے ہیں تو ان کے خلاف کریمنل مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی ایمرجنسی ہو تو واٹر ورکس کے کسٹمر کیر نمبر 155313 کو فون کرنے کا مشورہ دیا ۔۔ ن