حیدرآباد میں صوتی آلودگی میں اضافہ

   

حیدرآباد3 ستمبر(یواین آئی)حیدرآباد کے رہائشی علاقوں میں رات کے وقت صوتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ حساس اور پُرامن مقامات پر رہنے والے لوگ سکون کی نیند لینے سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں۔گاڑیوں کے ہارن اور سائلنسر سے نکلنے والی تیز آوازیں،بے قابو چلنے والی ٹراویل بسوں کے ہارن اوردیگر اس کی اہم وجوہات ہیں۔اس سے سماعت میں کمی اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثرہوتی ہیں۔دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے ۔65 ڈیسِبل سے زائد شور دل کی بیماری اور بہرہ پن کا باعث بن سکتا ہے ،نیند کی کمی، سردرد، تھکن اور جسمانی طاقت میں کمی ہوسکتی ہیں۔