حیدرآباد: شہر کے زولوجیکل پارک میں کلکتہ کے علی پور زو سے دو زراف منتقل کئے جانے والے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ انہیں مغربی بنگال کے کلکتہ شہر زمینی راستہ سے شہر لایا 1500کیلو میٹر کا راستہ طئے کر کے شہر لایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر حکیم نائب زو لوجیکل پارک نے یہ بات بتائی ۔ ان زراف کی لمبائی ۱۲ ؍ فیٹ ہوگی ۔ امید کی جارہی ہے کہ ۸؍ مارچ تک شہر میں انہیں لا لیا جائے گا ۔ زو انتظامیہ نے بتایا کہ تمام ضروری کاغذات تکمیل عمل میں آچکی ہے ۔ ان کے لئے ایک الگ سیل بنایا گیا ہے ۔
زو انتظامیہ نے بتایا کہ ان میں ایک نر و ہوگا اور ایک مادہ ہوگی ۔ ڈاکٹر حکیم نے زراف کو شہر لانے کے بارے میں بتایا کہ ہم انہیں لانے کے لئے ہائی وے روڈ کا استعمال کررہے ہیں ۔ کلکتہ سے شہر آنے تک تقریبا ۶؍ دن لگ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زراف جانور ہونے کی وجہ سے ہم آہستہ لے کر آرہے ہیں ۔ 25سے 30کیلو میٹر کی اسپیڈ سے انہیں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے ان کی عمروں کے متعلق بتایا کہ ان میں مرد کی عمر ساڑھے تین سال او رمادہ کی عمر ڈھائی سال ہے ۔
نہرو زولوجیکل کی ایک ٹیم زراف کو لانے کیلئے کلکتہ روانہ ہوگئی ہے ۔ ان کے جانوروں کا ڈاکٹر بھی ہے ۔