حیدرآباد ۔ بیدر کے درمیان ان ریزروڈ اسپیشل ٹرین

   


حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کارتیکایکداشی فیسٹیول کے دوران مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے حیدرآباد اور بیدر کے درمیان ان ریزروڈ اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی ۔ چنانچہ حیدرآباد ۔ بیدر ( نمبر 07516 ) 3 نومبر کو شام 4-35 بجے حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز شام 8-30 بجے بیدر پہنچے گی۔

یہ اسپیشل ٹرین بیگم پیٹ ، لنگم پلی ، شنکر پلی ، وقار آباد ، کوہیر اور ظہیر آباد اسٹیشنس پر توقف کرے گی ۔۔