حیدرآباد:ریاگنگ کی لعنت، طالب علم نے خودکشی کرلی۔

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: سرور نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک 14سالہ لڑکے کو اس کے جماعت ساتھیوں نے اس کی ریاگنگ کی۔ اس سے دلبرداشتہ دسویں جماعت کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پیر کے روزپیش آیا۔

انسپکٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ جماعت کے بعض طلبہ نے ا س لڑکے تذلیل کی اور اسے ایک ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ یہ معاملہ ریاگنگ کا ہے۔ ہم نے اس معاملہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔