حیدرآباد/ورجینیا۔ حیدرآبادیوں کے لئے یہ فخر کی بات ہے اور ساتھ میں ہندوستانیوں کے لئے بھی باعث فخر ہے کہ ڈیموکریٹ غزلہ ہاشمی نے ریپبلکن سینٹ گلین اسٹیوننٹ (آر رچمونڈ)کو شکست دیا ہے جو منگل کی رات ورجنیا کے دس ویں سینٹ ضلع کی دوڑ میں تھے۔
اسی کے ساتھ وہ پہلی مسلم خاتون ہیں جو ریاستی سینٹ کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔
اپنی مہم کے دوران ہاشمی نے تمام تر توجہہ بندوق تشدد اور تعلیم پر دی ہے۔منگل کی رات جیت کے بعد غزالہ ہاشمی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”یہ میرے اکیلے کی جیت نہیں ہے۔
ان تمام لوگوں کی جیت ہے جو سمجھتے ہیں کہ ورجنیامیں ترقیاتی تبدیلیاں درکار ہیں‘ ان تمام کے لئے جس کا احساس ہے کہ جس کی آواز نہیں ہے اور مانتے ہیں کہ آپ کی آواز جنرل اسمبلی میں ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ”آج ہم نے ایک پیغام ارسال کیاہے کہ جمود کو اب زیادہ قبول نہیں کیاجائے گا۔
آپ تمام کی شکر گذار ہوں جنھوں نے ورجنیا کے دسویں ضلع کا اگلے ریاستی سینٹ مجھے بنایا ہے۔
روجنیامیں آنے والی تبدیلی سے زیادہ مجھے اعزاز نہیں مل سکتا ہے“۔
Today we sent a message that the status quo is no longer accepted. Thank you all for your support and passion in helping me become the next state Senator for Virginia’s 10th District! I couldn’t be more honored to be apart of the change to come for Virginia.
— Ghazala Hashmi (@SenatorHashmi) November 6, 2019
انہوں نے اپنے حامیوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ میرے اکیلے کی جیت نہیں ہے۔
یہ ان تمام لوگوں سے منسوب ہے جنھوں نے ورجنیاکی ترقی کے آگے بڑھانے میں مجھ پر یقین کیا‘ آپ تمام کے لئے جو محسوس کرتے ہیں کہ جس کی آواز نہیں ہے اور مانتے ہیں کہ آپ کی آواز جنرل اسمبلی میں ہے“
This victory, is not mine alone. It belongs to all of you who believed that we needed to make progressive change here in Virginia, for all of you who felt that you haven’t had a voice and believed in me to be yours in the General Assembly.
— Ghazala Hashmi (@SenatorHashmi) November 6, 2019
حیدرآباد میں پیدا ہوئی غزالہ چھوٹی عمر میں ہی پچا س سال قبل امریکہ منتقل ہوگئی تھیں اور انہوں نے اپنازیادہ ترو قت جارجیہ اور ورجنیامیں گذارا ہے۔ انہوں نے اموری یونیورسٹی سے انگریزی میں ڈاکٹریٹ کیاہے۔
اور انہیں درس وتدریس کا بڑا تجربہ ہے۔نیویارک ٹائمز کی اطلاع کے مطابق ”مذکورہ ڈیموکریٹس نے ورجنیا کی تاریخ کو مکمل طور پر سرخ سے نیلے رنگ میں منگل کے روز بدل دیا ہے۔
دونوں چیمبرس میں بڑی کامیابی مقننہ میں حاصل کی اور ریاستی حکومت میں نسلوں میں پہلی مرتبہ اقتدار قائم کیاہے“
اس میں مزیدکہاکہ ”منگل کے روز ریپبلکن نے 20میں سے 19فائدے حاصل کئے جو ریاستی سینٹ میں تھا اور ایوان مندوبین میں 51میں سے 48پر سبقت حاصل کی ہے‘ جو فی چیمبر میں ایک جگہ کی مناسبت سے ہے۔]
ڈیموکریٹس کو آخری دو سینٹ سیٹیں ملی جس میں رچمنڈ ضلع میں غزالہ نے مایوس کردیا‘ جو سینٹ میں جیت حاصل کرنے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں“