حیدرآباد 13 ؍فروری ( یو این آئی ) شہر حیدرآبادکی معین آباد پولیس نے بی آر ایس ایم ایل سی پی سرینواس ریڈی کو نوٹس جاری کرکے کہا کہ وہ رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد کے ٹول کٹہ گاؤں میں ان کے فارم ہاوز میں مرغ بازی اور سٹہ کے کیس میں حاضر ہوں۔ نوٹس بی این ایس ایس کی دفعہ 35(1) کے تحت جاری کی گئی ۔ دو دن قبل معین آباد پولیس اسٹیشن میں ٹی ایس گیمنگ ایکٹ-1974 کی دفعہ 3 اور 4 اور جانوروں پر ظلم ایکٹ-1960 کی دفعہ 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد کے تول کٹہ گاؤں کے نزدیک سروے نمبر 165 کے فارم ہوزمیں مرغوں کی لڑائی کا شرطیں لگاکر اہتمام کیاگیا تھا۔ فارم ہاوز سے جمع کیے گئے شواہد کے مطابق یہ معلوم ہوا کہ تول کٹہ گاؤں کے قریب سروے نمبر 165 کی زمین جہاں مرغوں کی لڑائی کا اہتمام کیا گیا تھا، وہ سرینواس ریڈی کی ہے ، معین آباد پولیس نے سرینواس ریڈی سے وضاحت طلب کی اور انہیں کوئی متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی۔