حیدرآباد۔ بغداد راست پروازوں کا آغاز

   

ہفتے میں دو پروازیں۔ شہر کے عوام کو سہولت ہوگی
حیدرآباد 11 ستمبر(سیاست نیوز) حیدرآباد۔بغداد راست پروازوں کا آغاز ہوچکا ہے اور ہفتہ میں دو مرتبہ حیدرآباد ۔بغداد پرواز حیدرآباد سے روانہ ہوگی۔ زیارت بارگاہ حضرت غوث الثقلین شیخ عبدالقادر محی الدین جیلانی ؒ کی زیارت کے علاوہ اربعین و دیگر مواقع کے اعتبار سے کربلائے معلی زیارت کیلئے جانے والے مسافرین کی تعداد کا مشاہدہ کرنے کے بعد فضائیہ کمپنی ’فلائی بغداد‘ نے ہفتہ میں دو مرتبہ حیدرآباد۔بغداد راست پرواز کا منصوبہ تیار کیا تھا جو اب شروع ہوچکی ہیں۔ فلائی بغداد کی پہلی پرواز بغداد سے شمس آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج صبح 9بجکر 55 منٹ پر پہنچی جو اپنے پہلے مسافرین کو شمس آباد ائیر پورٹ سے لیکر 3بجکر 17 منٹ پرIF-462 بغداد کیلئے روانہ ہوئی ۔فلائی بغداد حکام کے مطابق مسافرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے ان پروازوں کا منصوبہ تیار کرکے اجازت نامے حاصل کر لئے ۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں میڈیکل ٹورازم سے استفادہ کرنے والے مریضوں میں 10 فیصد کا تعلق عراق سے ہے اور بغداد ۔ حیدرآبا دپرواز کے بعد نہ صرف زائرین کو بلکہ عراق سے علاج کیلئے حیدرآباد آنے والے مریضوں کو بھی راحت ہوگی ۔ بتایا جاتا ہیکہ حیدرآباد۔بغداد پروازوں کے بعد شہر سے کربلائے معلی کے علاوہ بغداد شریف زیارات مقامات مقدسہ کیلئے جانے والوں کی بڑی تعداد ان سے استفادہ کریگی۔م