حیدرآباد۔ ایک 26سالہ عورت نے مبینہ طور پر اس وقت خودکشی کرلی جب اس کے ساتھ نے شادی سے انکار کردیا۔ مذکورہ عورت جو گاندھی نگر کے متوطن بتائی جارہی ہے کہ منگل کی رات کو یہ انتہائی اقدام اٹھایاہے۔
وہ ایک خانگی ٹی وی چیانل میں کام کرتی تھی۔ پولیس تحقیقات کے مطابق مذکورہ عورت کے پچھلے دوسال سے دفتر میں کام کرنے والے ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے۔
جنسی استحصال
ایسا بتایاجارہا ہے کہ شادی کا وعدہ کرکے اس کے ساتھ نے کئی مرتبہ مذکورہ عورت کا جنسی استحصال کیاہے۔
بعدازاں جب اس نے شادی سے انکار کیا‘مذکورہ عورت نے پھانسی لگاکر اپنی جان دیدی ہے
ساتھی کے خلاف مقدمہ درج
شکایت ملنے کے بعد پولیس نے ائی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت متوفی کے ساتھی پر مقدمہ درج کیاہے۔
پوسٹ مارٹم کے لئے متوفی کی نعش کو عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کردیاگیاہے