حیدرآباد۔ چیف منسٹر کیمپ آفس کے قریب میں پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا اقدام خودکشی۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔اتوارکی دوپہر میں تلنگانہ چیف منسٹر کیمپ آفس کے پاس اس وقت افرتفری کاماحول پیدا ہوگیا

جب پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خودپر تیل چھڑ کر جان دینے کی کوشش کی ہے۔

تاہم چوکس پولیس نے مذکورہ شخص کی کوشش کو ناکام بناکر اپنی تحویل میں لے لیاہے۔

ملک پیٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے 42سالہ محمد نظیر الدین اتوار کے روز بیگم پیٹ پر واقع پرگتی بھون پر پہنچے اور دوبوتل کیروسین تیل اپنے اوپر چھڑ کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ پرانے شہر کے چنچلگوڑہ علاقے میں محمد نظیر الدین کی فٹ ویئر دوکان ہے۔

اس پر قرض کا بوجھ ہے او روہ دومہینے سے اپنے گھر کا کرایہ ادا کرنے سے بھی قاصر ہے

https://www.youtube.com/watch?v=ut1zT8OYETE&feature=emb_title

نظیر الدین کا کہنا ہے کہ ”میں مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہہ سے کافی مایوس ہوگیا ہوں اور نہ تو کوئی آمدنی ہے اور نہ ہی کاروبار چل رہا ہے۔

چارلاکھ روپئے کا مجھ پر قرض ہے جس کی ادائیگی میرے لئے کافی مشکل ہے“۔

تاہم مزید تحقیقات کے لئے اس کوپنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا ہے اور اس کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے