حیدرآباد: آر ٹی سی بس کا سرقہ 

,

   

حیدرآباد: شہر میں چوری اور ڈکیتی کا واقعات میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اور اب سرکاری گاڑیاں بھی محفوظ نہیں ہیں ۔ انہیں بھی چوری کرلیا جارہا ہے ۔ شہر کے علاقہ گولی گوڑہ بس اسٹاپ سے ایک آرٹی سی بس کا سرقہ کرلیاگیا ہے ۔
یہ بس کشائی گوڑہ بس ڈپو کی ہے ۔ بس ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے اس نے گولی گوڑہ بس اسٹاپ پر منگل کی رات گیارہ بجے بس پارک کی تھی ۔
افضل گنج پولیس اسٹیشن میں کی اس شکایت درج کروائی گئی ۔ آرٹی سی عہدیدار اور پولیس نے بس کو سبھی جگہ تلاش کیا لیکن کہیں بھی اس کا پتہ چل نہیں سکا ۔ اطلاع ملی ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے مذکورہ بس توپران سے سرقہ کی رات تقریبا ایک بجے گذری ہے ۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔