حیدرآباد میٹرو ٹرینوں میں طیاروں کی طرح فلمیں دیکھنے کی سہولت

   

حیدرآباد 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) حیدرآباد میٹرو ریل نے اپنے مسافرین کو دوران سفر تفریح کرنے ملکی رابطہ کی فراہمی کے لئے شوگر باکس نیٹ ورک کے ساتھ منگل کو ساجھیداری کی۔ ایچ ایم آر ایل کے اعلامیہ کے مطابق میٹرو ٹرین میں مسافرین کو دوران سفر گیمس، فلمیں دیکھنے، ڈاؤن لوڈ کرنے اور موسیقی کی سماعت کے لئے طیاروں کے مماثل سہولت کی فراہمی کے معاملہ میں حیدرآباد میٹرو ملک کی پہلی میٹرو سرویس ہوگی۔ ایچ ایم آر ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے اس سہولت کا افتتاح کیا اور کہاکہ یہ ایک انقلابی ٹیکنالوجی ہے جس میں ایپس تک مقامی وائی فائی نیٹ ورک ڈیٹا کے ذریعہ لاسلکی رسائی مہیا کی گئی ہے۔ اس کے لئے انٹرنیٹ رابطہ یا پھر موبائیل ڈیٹا کا استعمال بھی ضروری نہیں ہوگا۔ مسافرین کو وائی فائی سیٹنگس میں شوگر باکس دیکھنا ہوگا۔ جس کے بعد رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔