حیدرآباد : نابالغ لڑکے نے کی خودکشی ۔ ایس ایس سی امتحان میں ناکامی کا خوف 

,

   

حیدرآباد: پرانے شہر کے چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک نابالغ لڑکے نے خودکشی کرلی ۔ متوفی نے حال ہی میں ایس ایس سی کا امتحان دیا ہے ۔

پولیس کے مطابق لڑکے کو ڈرتھا کہ اس کا ایس ایس سی کا نتیجہ ٹھیک نہیں آئے گا اسی خوف سے اس نے اپنے گھر واقع کرشنا نگر اپوگوڑہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ اس کے والدین نے بتایا کہ وہ اپنے امتحان کے نتاءج کولے کر بہت سنجیدہ تھا ۔ پولیس نے بغرض پوسٹ مارٹم نعش کو عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔