حیدرآباد ۔ مرکزی مملکتی وزیر خارجہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے شہریوں نے آنے والے بلدی انتخابات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ شہریوں کا خواب ہے کہ وہ سیلاب سے محفوظ مکانات چاہتے ہیں ۔ ریاست اور ملک کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی پرزور حمایت کی ہے ۔ کشن ریڈی نے بلدی انتخابات میں بی جے پی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی توقع ظاہر کی ۔