خاتون رکن اسمبلی کی پارٹی کارکن سے شادی

   

نئی دہلی : پنجاب میں برسراقتدار جماعت عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی نریندر کور بھراج (28) نے پارٹی کارکن منیدیپ سنگھ سے شادی کرلی۔ پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان نے ان کی شادی میں شرکت کی جو جمعہ کو پٹیالہ کے روریوال گاؤں کے ایک گردوارہ میں ہوئی تھی ۔ سنگرور گاؤں کے ایک سادہ کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی، نریندر کور نے پنجاب یونیورسٹی، پٹیالہ سے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران، انہوں نے اپنے گاؤں میں اکیلے ہی عام آدمی پارٹی کا بوتھ قائم کرتے ہوئے سب کی توجہ مبذول کروائی۔ بھگونت مان کی ہمت افزائی سے انھوں نے سیاست میں داخلہ لیا۔