٭٭ غازی آباد پولیس نے ایک خاتون کے خلاف کیس درج کیا ہے جس نے مبینہ طور پر 10 سال کے دوران 8 سینئر سٹیزنس سے شادی کی۔ہر شادی کے بعد وہ دولہا کی رقم اور زیورات لے کر فرار ہوجاتی۔ اس جرم کا پتہ اس وقت چلا جب 66 سالہ ایک شخص نے شکایت درج کرائی کہ اس کی نوبہاتہ دلہن شادی کے چند ماہ بعد 15 لاکھ روپئے لاگتی زیورات اور رقومات لے کر فرار ہوگئی۔ اس نے خاتون سے دہلی کے ایک پیامات لگانے والے ادارے میں ملاقات کی تھی۔