گوالیار ۔ مدھیہ پردیش کے شہرگوالیار میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایک سب انجینئرکی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ ایک لڑکی نے اسے چپل سے اس طرح مارا کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ انجینئر نے پہلے اسے اپنی بہن بنایا۔ پھر اسے نوکری کے بہانے ہوٹل بلایا ۔ وہاں اس نے کہا آپ کو نوکری تب ملے گی جب آپ کا مجھ سے رشتہ ہوگا۔ یہ سن کر لڑکی نے اسے چپل سے بری طرح مارا۔ معلومات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی میں تعینات سب انجینئر رام سوروپ کشواہا دتیا کے رہنے والے ہیں۔ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ رام سوروپ نے اسے ڈبرا ریسٹ ہاؤس بلایا۔ اس نے اسے وہاں کسی کام سے متعلق بتاکر بلایا تھا۔ وہاں اس نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ لڑکی نے اس پر احتجاج کیا تو اس نے زبردستی کرنے کی کوشش شروع کر دی لیکن لڑکی نے ہمت دکھائی اور اسے زیرکرلیا۔ اس نے انجینئرکو چپل سے اتنا مارا کہ اس کی حالت بگڑگئی۔لڑکی کے ایک جاننے والے نے اس کا تعارف انجینئر سے کروایا تھا جوکافی عرصے سے اسے نوکری دینے کا یقین دلا رہا تھا۔ پھر انجینئر نے اس کے ساتھ ایسی حرکت کی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں لڑکی نے کہا تم نے مجھے بہت پریشان کیا ہے۔ مجھے بہن بنایا، کتنی زندگیاں برباد ہو چکی ہیں، میں ابھی پولیس کو کال کروں گی۔صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر انجینئر وہاں سے فرار ہوگیا ۔