خاتون کو سرکاری پستول دینا پولیس عہدیدار کو مہنگا پڑگیا

   

پٹنہ : بہار کے ویشالی ضلع کے مہوا پولیس اسٹیشن انچارج کو ایک نوجوان خاتون کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مدعو کرنے اور پستول اور وردی میں اس کے ساتھ تصویرکھینچنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ویشالی ایس پی نے اس معاملے میں تھانہ انچارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں لائن پرکھڑا کردیا ہے۔ دراصل انسپکٹر سے سرکاری ہتھیارکے غلط استعمال کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اطمینان بخش جواب نہ دینے پر ایس پی نے کارروائی کی ہے۔اطلاعات کے مطابق چند روز قبل مہووا پولیس اسٹیشن انچارج کو اپنی سرکاری رہائش گاہ میں ایک نوجوان خاتون کی تصویر ملی تھی جس میں سرکاری پستول اور سرکاری وردی کی پولیس ٹوپی تھی۔ جس کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویشالی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ للت موہن شرما نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی کی اور پولیس اسٹیشن کے سربراہ سبھاش پرساد سے وضاحت طلب کی۔اس معاملے میں صحیح جواب نہ دینے پر سبھاش پرساد کو ویشالی پولیس سنٹر میں لائن بھیج دیا گیا ہے۔ ویشالی پولیس نے اس حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔ یہ کارروائی سرکاری ہتھیارکا غلط استعمال کرنے پر کی گئی ہے ۔