کارڈ ملنے پر آئندہ 10 لاکھ روپئے تک مفت علاج کی سہولت اور دیگر فائدے ہوں گے، کاماریڈی میں محمد علی شبیر کا خطاب
کاماریڈی۔ 2؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے آج کاماریڈی کے سیلانی بابا کالونی میں ارزا ںفروشی دکان کا افتتاح کیا، اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، آئندہ ماہ سے عوام کو باریک چاول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 نومبر سے خاندانی سروے کیے جارہے ہیں، سروے کی بنیاد پر ہر شخص کو کارڈ فراہم کیا جائے گا اور اس کارڈ میں خاندان کی تمام تفصیلات درج رہیں گی ،لہذا جامع خاندانی سروے کے انجام دہی میں لاپرواہی نہ برتیں، گھر پہنچنے والے اینیمیٹرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے تمام تفصیلات درج کروائیں ،ائندہ آنے والے دنوں میں یہ کارڈ بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا یہ کارڈ یافتہ افراد کو خانگی دواخانوں میں 10 لاکھ روپے تک کا علاج معالجہ مفت میں کیا جائے گا، خواتین سے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم ہو رہا ہے یا نہیں اس بارے میں دریافت کرنے پر چند افراد ابھی تک نہ ملنے کی شکایت کرنے پر محمد علی شبیر نے متعلقہ کونسلرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن افراد کو 500 روپے میں گیس حاصل نہیں ہو رہا ہے ان کی مدد کرتے ہوئے متعلقہ عہدہ داروں سے رجوع ہوتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ جامع خاندانی سروے کیلئے 60ہزار اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، یہ اساتذہ گھر گھر پہنچ کر تفصیلات کو اندراج کریں گے ایک دن مکان مالک نہ ملنے کی صورت میں دوسرے دن پھر آئیں گے لہذا اس سروے کو نظر انداز نہ کریں، محمد علی شبیر نے کہا کہ جن افراد کو مکان نہیں ہے ان افراد کو مکان بھی فراہم کیا جائے گا اور وظائف بھی کارڈ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی، سابقہ حکومت کے زیر التوا 300 درخواست گزاروں کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی، یہ حکومت کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اسی کے تحت کام کیا جا رہا ہے اس موقع پر ارکان بلدیہ سید انور احمد محمد اسحاق، شیرو، رویندر گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔