حیدرآباد/10 نومبر، ( سیاست نیوز) کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی نے خانگی میڈیکل کالجس مینجمنٹ کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس ‘ بی ڈی ایس میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کیا ۔ امیدوار 11 نومبر کو صبح 6 بجے سے 12 نومبر شام 4 بجے تک ویب آپشن کا اندرا ج کرلیں۔ ویب سائیٹ پر کالجس میں دستیاب نشستوں کی تعداد موجود ہے۔ تفصیلات کیلئے یونیورسٹی ویب سائیٹ
https://www.knruhs.telangana.gov.in
پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔