نظام آباد: 28/نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پی ڈی ایس یو کے قائدین نے کہا کہ فارماسیسٹس کمپنی کا شکار وقار آباد ضلع کے لگاچرلا میں قبائلی کسانوں کی زمینوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنا سراسر غلط ہے ۔ نظام آباد سے PDSU کے ایک وفد کوآج پرگی میں گرفتار کر تے ہوئے وقار آباد پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر ان قائدین نے کہا کہ سرمایہ دار کمپنیوں کے لیے قبائلی کسانوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنا درست نہیں ہے انہوں نے اس کی سختی سے مذمت کی پرگی دورہ کرنے والے PDSU ریاستی ٹیم کو روکنے پر بھی شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے گرفتار شدہ کسانوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا دیہات میں پولیس کیمپوں کو برخواست کرنے اور پرامن فضا ء کو قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔پرگی میں گرفتار ہونے والوں میں پی ڈی ایس یو کے ریاستی صدر پی مہیش، ریاستی نائب صدر جناراپو راجیشور، اسسٹنٹ سکریٹری جی مستان، ریاستی لیڈر سرینواس، قائدین ملیش، بانو، سری کانت، اشوک، آصف، اکشے، رویندر، رحیم اور دیگر بھی شامل ہے۔