’خدارا کچھ کیجئے‘، ہلاک ہونے والے معصوم بچوں کے والدین کی پکار

   

نیویارک : جو بائیڈن امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے یووالڈے کے ایک پرائمری اسکول میں ہونے والے قتل عام کے بعد متاثرین کیساتھ سوگ منانے کیلئے اتوار کو وہاں پہنچے۔ یووالڈے کی برادری نے اس موقع پر ’خدا را کچھ کیجیے‘ کے نعرے لگائے۔ امریکی صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن نے اتوار کو یووالڈے میں اسکول میں شوٹنگ کے خونی واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار کے مقام پر پھول رکھے اور مرنے والے بچوں کے والدین کیساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر یووالڈے کی برادری نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ’’خدارا کچھ کیجیے‘‘ کے نعرے لگائے۔امریکی ریاست ٹیکساس میں منگل 24 مئی کو ایک 18 سالہ ٹین ایجر نے روب ایلیمنٹری اسکول پر حملہ کرکے اندھادھند فائرنگ کی اور 19 بچوں اور 2 اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔