خرطوم کے یتیم خانہ میں 50 بچوں کی دل دہلا دینے والی موت

   

خرطوم: سوڈان میں فوج اور نیم فوجی گروپ آر ایس ایف کے درمیان لڑائی کے باعث ہونے والے ایک بڑے سانحہ نے دنیا بھر میں لوگوں کے دل دہلا کر رکھ دیے ہیں۔ دو روز قبل خرطوم میں ’’یتیم خانے‘‘کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں اور سوڈان میں ہیش ٹیگ #Al-Maygoma ٹرینڈ کرنے لگا۔شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہیکہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں خوف و ہراس کی کیفیت کے درمیان یتیم خانے کے قریب ایک گولہ گر را اور شیر خوار بچوں کے رونے کی آوازیں آرہی ہیں۔ ’’مائگوما‘‘ کے نام سے مشہور یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے اس گھر کا یہ المیہ چند ہفتے قبل کا ہے۔یتیم خانے دار المائگوما کے میڈیکل ڈائریکٹر عبیر عبد اللہ نے کہا کہ دارالحکومت خرطوم میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تصادم کے پھوٹ پڑنے کے بعد کے دنوں میں درجنوں بچے اور شیر خوار غذائی قلت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔