ممبئ : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے خسرہ سے تحفظ کیلئے والدین سر پرستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے تحفظ کیلئے ٹیکہ لگوائیں کیونکہ اس سے بچوں کی حفاظت ہوگی انہوں نے کہا کہ نو ماہ سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگوائیں یہ ٹیکہ خسرہ اور وبائی مرض سے بچوں کو محفوظ کریگا۔ابوعاصم اعظمی نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے اور اس کی ایک وجہ والدین کی بے توجہی اور ٹیکہ سے متعلق گمراہی بھی ہے بہت سے لوگ ٹیکہ پر اعتراض کر رہے ہیں جوسراسر غلط ہے یہ ٹیکہ خسرہ سے بچوں کو محفوظ کریگا اس لئے میری والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے حفاظت کیلئے ٹیکہ ضرور لگائیں اگر کوئی اس پر اعتراض کرتا ہے تو اس پر توجہ نہ دیں کیونکہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے کہ خسرہ کا ٹیکہ لگانے سے بچوں کی صحت متاثر ہوتی ہے انہوں نے گوونڈی کے ایک ہی غریب کنبہ کے تین بچوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ گوونڈی سمیت مضافاتی علاقوں میں خسرہ کیلئے میڈیکل کیمپ کے ساتھ بی ایم سی کے افسران بھی علاقے میں گشت کر رہے ہیں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے اور خسرہ کے ٹیکہ کیلئے سرکاری اسپتال کا رابطہ کیا جائے ۔