خلوت میں اسپورٹس کامپلکس کی تعمیر التواء کا شکار

   


کھدائی کے بعد حالات جوں کی توں، مقامی افراد کیلئے تکلیف کا باعث
حیدرآباد۔18 ۔ستمبر(سیاست نیوز) پرانے شہر میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کو کیوں روکا جاتا ہے! کیا پرانے شہر کے مکینوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں میں ہونے والی تاخیر پر سوال کرنے والا کوئی نہیں ہے! مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے پرانے شہر کے علاقہ چومحلہ پیالس (خلوت ) کے روبرو میدان میں گرین کنونشن سنٹر اور اسپورٹس سہولت کی عمارت تعمیر کی تعمیر کے لئے جاریہ سال کے اوائل میں تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا تھا لیکن اب ان کاموں کو روک دیا گیا ہے جس کے سبب خلوت میدان کا کھیل کود کے لئے استعمال کرنے والوں کے علاوہ اطراف و اکناف کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ خلوت میدان میں تعمیر کئے جانے والے اس کامپلکس کے سلسلہ کی گئی کھدوائی کے سبب یہ گڑھے اب کچہرے کنڈی میں تبدیل ہونے لگے ہیں اور لوگ ان گڑھوں کو کچہرے دان کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اطراف کے علاقہ میں بدبو و تعفن پھیلنے لگا ہے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں موجود میدانوںکا بتدریج خاتمہ ہونے لگا ہے اور اب خلوت میدان جہاں اطراف کے محلہ جات کے علاوہ دور دراز کے علاقوں سے پہنچ کر کھیل کود کی سرگرمیوں کا حصہ بننے والے نوجوانوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔م