خلیج عمان میں تیل ٹینکروں پر حملے کی تحقیقات ضروری

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ ،14جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایس سی )کے صدر منصور العتیبی نے خلیج عمان میں دوتیل ٹینکروں پر ہوئے حملے کی تفصیلی تحقیقات کرانے پرزور دیاہے ۔ سلامتی کونسل نے جمعرات کو امریکہ کی درخواست پر خلیج عمان میں ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات پر زوردیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس ماہ کے صدر العتیبی نے پریس کانفرنس میں کہا،‘‘یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ،یہ مجرمانہ حرکت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کی تحقیقات ہو اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ واقعہ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔