خواتین اور لڑکیوں کا نامحرم مرد کے ساتھ بائیک پر سوار ہونا ناجائز

   

جامعۃ المومنات میں مفتیات کا اجلاس ، مفتیہ رضوانہ زرین ومفتیہ ناظمہ عزیز
حیدرآباد 11 اگسٹ(راست) جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں خاتون مفتیات کا مشاورتی اجلاس مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین شیخ الحدیث جامعۃ المؤمنات کی سرپرستی ، مفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی صدرمفتیہ جامعۃ المؤمنات کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں ’’ مسلم خواتین اجنبی غیر محرم کی گاڑیوں پر سوار ہونے کا شرعی موقف ‘‘ پر کتاب وسنت کی روشنی میں سیرحاصل بحث کی گئی ، جس میںمفتیات کا احساس ہے کہ ریپیڈو بائیک پر غیر محرم کے ساتھ کسی بھی مرد کا اپنی بہن ،بیوی، بیٹی کو سفر پر روانہ کردینا اپنی ذمہ داری یا اپنی ذاتی معاملے میں کسی دوسرے کو شریک کرنے کے مترادف ہے اور یہ بنیادی غلطی دینی ودنیاوی اعتبار سے انتہائی خطرناک ہے ، یہ یا اس جیسی سواری پر مسلم خواتین ولڑکیاں ہرگز سوار نہ ہو ۔ یہ ناجائز اور فتنہ کا باعث ہے اور اس سے گریز کرنا بے حد ضروری ہے۔ مفتیات نے خاص طور پر سرپرست مرد حضرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ اپنے ماتحت مسلم خواتین اورلڑکیوں کو سختی سے نامحرم کے ساتھ بائیک پرسوار ہونے سے منع کریں۔ اجلاس میں مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ،مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ،مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ نکہت حسینی ،مفتیہ عائشہ سمیہ، مفتیہ صدیقہ فاطمہ ، مفتیہ حناء کوثر ،مفتیہ محمدی زرین رومانہ،مفتیہ ثوبیہ سحر،مفتیہ امرین صدیقہ ،مفتیہ صباء بیگم،مفتیہ افرح فاطمہ ،مفتیہ سیدہ مصباح فاطمہ ، مفتیہ آمنہ نکہت،مفتیہ رضیہ سلطانہ ، مفتیہ اسریٰ بیگم ،مفتیہ واجدہ خاتون ، مفتیہ عائشہ ، مفتیہ نیہاں قریشی، مفتیہ ثناء قریشی،مفتیہ جویریہ تسلیم ، مفتیہ ام الورع، مفتیہ مسکان فردوس،مفتیہ عائشہ صدیقہ ،مفتیہ عائشہ ، مفتیہ اسماء ، مفتیہ شمع فاطمہ شریک رہیں۔