جب موسم ہو گرمی، بارش اور حبس کا تو سستی، غنودگی اور تھکن ایک اہم مسئلہ ہے۔اسے دور کرنے کیلئے کوشش ہمیں خود ہی کرنا ہو گی۔جب گرمی پڑنا شروع ہوتی ہے تو ہمارے جسم میں پسینہ کی صورت میں ہمارے جسم سے نمکیات اور گلوکوز کا اخراج ہوتا ہے اس موسم میں ہمیں زیادہ سے زیادہ فروٹس اور پانی کا استعمال کرنا چاہئے۔ناریل کا پانی گرمیوں میں پیاس بجھانے کیلئے بہت مفید ہے۔یہ ہمارے الیکٹرولائٹس کو اسٹور کرتا ہے۔ہمیں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہئے۔گرمیوں کے موسم میں ہمیں کافی سے پرہیز کرنا چاہئے۔اگر آپ کو اس کی عادت ہے تو اس کے بعد ہمیں پانی کا استعمال کرنا چاہئے ۔ اس موسم میں تیل والے اور مسالہ دار کھانوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔اپنے معدے کو صحت مند رکھنے کیلئے ہمیں ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کرنا چاہئے۔ ہمیں وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا چاہئے۔ہمیں بالکل کھانا نہیں چھوڑنا چاہئے۔اس سے ہمارا انرجی لیول ختم ہو گا۔متوازن غذا کا استعمال ہمیں صحت مند اور توانا رکھے گا۔ہمیں اس موسم میں ہفتے میں ایک بار لازمی مساج لینا چاہیے۔اس سے ہمارے جسم میں خون کی گردش اچھی ہوتی ہے۔اس سے دماغی اسٹریس بھی ختم ہوتا ہے اور سستی بھی ختم ہوتی ہے۔اس سے ہمارے پٹھوں کو سکون ملتا ہے۔یہ ہمارے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم گرمیوں کے موسم میں خود کو فریش اور صاف رکھیں۔خود کو ایکٹیو رکھنے کیلئے صبح کے وقت لازمی نہائیں ۔ ہلکے اور کاٹن کے کپڑے پہنیں۔اپنے چہرے اور سر کو سورج کی روشنی سے بچانے کیلئے اسکارف سے ڈھانپیں۔سبز سبزیوں کا استعمال آپ کیلئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔یہ ہمارے میٹابولزم کیلئے بہت اچھی ہیں۔پروٹین سے بھرپور غذا ہمیں اچھی صحت فراہم کرتی ہے۔پالک جیسی سبز سبزیاں ہمیں انرجی فراہم کرتی ہیں۔اس لئے اس موسم میں انرجی حاصل کرنے کیلئے سبزیوں اور فروٹس کا استعمال کرنا چاہئے ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں بھوک نہیں لگتی جس کی وجہ سے ہمارا انرجی لیول کم ہو جاتا ہے۔گرمی کی وجہ سے ہمارے جسم میں گلوکوز کی مقدار کم ہو جاتی ہے، جس وجہ سے ہماری بھوک ختم ہو جاتی ہے لیکن ہمیں ایسا ہر گز نہیں کرنا چاہئے، ہمیں باقاعدگی سے کھانا کھانا چاہئے۔ہمیں اس موسم میں پیزا اور برگر کا استعمال ترک کر دینا چاہئے۔گرمی کی وجہ سے اور پسینہ آنے کی وجہ سے ہمارا جسم توانائی کھو دیتا ہے، جس وجہ سے سستی اور کاہلی بھی ہوتی ہے اور ہماری کارکردگی پر بھی اثر پڑتا ہے۔باہر نکلتے وقت ہمیں گلاسز کا استعمال کرنا چاہیے اور سر اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھنا چاہئے۔گرمیوں میں جوسز اور لیموں، کیوی تربوز اور فالسہ کا استعمال کرنا چاہئے۔زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہئے۔