نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پر کانگریس کا ستیہ گرہ جاری ہے۔ اس دوران سیکورٹی فورسز پر کانگریس کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کے الزامات ہیں۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ وزیر اعظم، ان ممبران پارلیمنٹ کو عوام نے منتخب کیا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری کے مسائل پر سوال عوام کے سوالات ہیں۔ سوال پوچھنے پر خواتین ارکان اسمبلی کے کپڑے پھاڑنا، گھسیٹنا ظلم کی حد ہے۔ جمہوریت میں مسائل پر سوال سننے پڑتے ہیں، سوالوں سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟