خودکشی کرنے والا نوجوان جال میں پھنس گیا

   

ممبئی: زندگی سے بیزار شخص عمارت کی چھٹی منزل سے کود کر بھی زندہ بچ گیا۔خودکشی کے ارادے سے چھٹی منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص اتنی بلندی سے کودنے کے باوجود نہ صرف بچ گیا بلکہ اسے خراش تک نہیں آئی۔ممبئی میں ایک شخص خود کشی کی کوشش میں سرکاری دفاتر کی عمارت کے چھٹے فلور سے نیچے کود گیا اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر نہ صرف نیچے کھڑے لوگ بلکہ خودکشی کی کوشش کرنے والا بھی حیران رہ گیا۔عمارت میں حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر کے طورپر جال لگایا گیا تھا۔ خود کشی کے لیے کودنے والا شخص زمین پر گرنے کے بجائے اس جال میں جا گرا جسے ریسکیو ورکرز نے بحفاظت نکال لیا۔