خوفناک سڑک حادثہ، مسلم نوجوان ہلاک

   

Ferty9 Clinic

دو نوجوان زخمی، دوست کو ایرپورٹ چھوڑکر واپسی کے دوران واقعہ
جگتیال ۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثے میں جگتیال محلہ اسلام پور کا اسلم نامی مسلم نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگیا، جبکہ دو زخمی نوجوان کریم نگر ہاسپیٹل میں زیر علاج ہے۔ واضح رہے کہ جگتیال سے حیدرآباد اپنے ساتھی کلیم کو دوبئی روانگی کے لئے ایرپورٹ چھوڑ نے چار دوست کار میں روآنہ ہوئے تھے، جگتیال واپسی کے دوران کریم نگر سے قریب بجنکی موضع کے قریب بے قابو کار کلورٹ میں گرگئی ، جس میں محمد اسلم نامی نوجوان کار میں ہی جاں بحق ہوگیا، باقی دو زخمی نوجوان یعقوب ،سہیل کریم نگر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔