داسری نارائن راؤ کا بیٹا لاپتہ

   

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) سابق ٹالی ووڈ فلم ڈائرکٹر اور مرکزی وزیر داسری نارائن راؤ کا بیٹا ارون کمار اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ خاندانی ذرائع کے بموجب وہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں کسی شخص سے ملاقات کیلئے گیا تھا اور واپس نہ لوٹنے پر پولیس اسٹیشن جوبلی ہلز میں گمشدگی کی ایک شکایت درج کروائی گئی ۔ ارون کمار کی تلاش کیلئے پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے ۔ انہوں نے وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔