داعش نے گردوارہ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی

   

کابل : انتہاپسند تنظیم داعش نے افغان دارالحکومت میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گزشتہ روز کابل میں واقع گردوارہ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر سات زخمی ہو گئے تھے۔ طالبان کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا لیکن کار ہدف تک پہنچے سے پہلے ہی پھٹ گئی۔ جس وقت یہ حملہ ہوا، اس وقت گوردوارہ میں کم از کم تیس افراد موجود تھے۔ داعش وقفے وقفے سے افغان اقلیتیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ طالبان کے لیے داعش سے نمٹنا ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے