داغستان جمہوریہ فلسطینی پناہ گزینوں کو روزگار دے گا

   

ماسکو : روس داغستان میں فلسطینی مہاجرین کو روزگار دے گا۔ گزشتہ ہفتے جمہوریہ داغستان نے غزہ سے 150 پناہ گزینوں کا انخلا ممکن بنایا تھا جنہیں عارضی طور پر بعض مسافر خانوں میں مقیم کروایا گیا ہے جن میں سے70 بچے اور باقی ڈاکٹرز ،ٹیچرز،مترجم اور ماہرین لسانیات شامل ہیں۔ جمہوریہ داغستان کے صدر سرگی ملیکوف نے کہا ہے ہم ان پناہ گزینوں کو زندگی گزارنے کے مواقع دینا چاہتے ہیں جس کے لیے سرکاری اداروں کی مدد چاہیئے۔ اس سے پیشتر بھی داغستان کے یحیی بوچا ایف نے کہا تھا کہ فلسطینی بچوں کو دیہات کے اسکول اور کنڈر گارٹن تربیت گاہوں میں داخل کیا جائے گا۔