دانتوں کی غلط سرجری نے اداکارہ سواتی کا چہرہ بگاڑ دیا

   

ممبئی: دانتوں کی غلط سرجری نے کنڑ اداکارہ سواتی ستیش کا چہرہ بگاڑ دیا۔ ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے اس امید پر روٹ کنال کی سرجری کروائی تھی کہ اس سے انہیں اپنے دانتوں کے درد سے نجات ملے گی لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ سرجری ان کا چہرہ ہی بگاڑ دے گی۔سوشل میڈیا پر سواتی کی سرجری سے قبل اور بعد کی تصاویر کا موازنہ کیا جارہا ہے جس واضح طور پر دیکھا جاسکتا کے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے ہونٹ۔ منہ اور ناک کافی حد تک سوج گئے ہیں۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سواتی کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کیلئے کافی پریشان ہوگئے۔