دبئی: دبئی میں رہنے والے دو ہندوستانی ٹیچرس محمد محسن اور جوش کمار گلف ماڈل اسکول جو کورونا وائرس کے پازیٹیو پائے گئے ہیں، اپنے طلبہ کیلئے کورنٹائن سنٹر سے ہی آن لائن کلاسیس لے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق محسن نے کہا کہ وہ اپنے طلبہ کو پڑھانا چاہتے ہیں۔ آن لائن کلاسیس لینے کیلئے ان کے پاس بیماری کے باوجود طاقت ہے۔ جوش کمار نے کہا کہ کورونا پازیٹیو کے باوجود میں اپنے طلبہ کی تعلیم پر فکرمند ہوں اس لئے ان کے آن لائن کلاسیس لے رہا ہوں کیونکہ امتحانات قریب ہیں۔