نیالکل : نیالکل منڈل موضع کلمیمل میں واقع درگاہ حضرت نوازالدین بابا رحمتہ اﷲ علیہ کی 71 ویں عرس شریف کا نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مہمان خصوصی ریاستی یوتھ لیڈر ٹی آریس پارٹی محمد تنویر نے شرکت کی اور درگاہ پر چادرگل پیش کی۔ محمد تنویر نے تقاریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد جناب محمد فریدالدین ہر سال نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ اس عرس شریف میں شرکت کرتے تھے اقلیتوں کے ہر مسائل کو ریاستی حکومت سے کامیاب نمائندگی انجام دیا جائیگا۔ اس موقع پر سجادنشین درگاہ محمد پرویز نمائندہ سرپنچ مدثر سندیپ ویگر عقیدت مندوں کے علاوہ ٹی آریس قائدین موجود تھے۔