دریائے گنگا میں اسکول بہہ گیا

   

کاٹیہار۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع کاٹیہار میں دریائے گنگا میں ایک اسکول بہہ گیا۔ منظر عام پر آنے والے ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ اسکول کی عمارت دریائے گنگا کے پانی کے بہاؤ کی زد میں آکر بہہ گئی۔ اس واقعہ کے وقت اسکول میں کوئی ٹیچر اور طلبہ نہیں تھے۔ محکمہ تعلیمات نے اس علاقہ میں بارش کی وجہ سے اسکولوں کی تعطیل دی تھی اور طلبہ کو دیگر محفوظ اسکولوں کو منتقل کیا تھا ۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ دیہی عوام دریائے گنگا کے پانی کے تیز بہاؤ کے سامنے اسکول کی عمارت کو منہدم ہوتے ہوئے دیکھا ۔ تصویر میں بتایا گیا ہے کہ دیہی عوام کی بڑی تعداد اسکول کی عمارت کو پانی میں گرتے ہوئے دیکھا۔