پنجی: ہندو راشٹر سنسد نے آج گوا میں 10ویں آل انڈیا ہندو راشٹر کنونشن کا انعقاد کیا جس میں آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ہندو راشٹر سنسد نے سوال کیا کہ اگر مغربی آئین عیسائی اکثریتی ممالک میں بائبل اور اسلامی ممالک میں قرآن و حدیث پر مبنی ہے تو ہندوستانی آئین میں سیکولر اور سوشلزم کے الفاظ کیوں شامل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی آئین میں فرقہ اور مذہب کی قطعی تعریف واضح کی جانی چاہیے ۔ سال 1976 میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 42ویں آئینی ترمیم میں سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ لکھنے پر مجبور کیا۔ یہ غیر آئینی ہے ۔ ان الفاظ کو آئین سے نکال دیا جائے ۔ روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں جیسے دراندازوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔